یزمان (نمائندہ خصوصی)روزنامہ قوم ملتان اور قوم ڈیجیٹل کے بار بار چولستان کی آواز بننے پرحکومت حرکت میں آگئی چولستانیوں کے تحفظات سماعت کرنے اور ان کے حل کی کوشش کے لیے کمشنر بہاولپور اور اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس منعقد کیاگیا۔تفصیل کےمطابق چولستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس کمشنر بہاولپور کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر ہونے والے اس اہم اجلاس میں روہی چولستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات پر غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے اعلیٰ سرکاری حکام اور انتظامیہ نےبھرپور شرکت کی۔اجلاس میں انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم ڈی چولستان، ایڈیشنل کمشنر اشتمال ،ڈی آر سی چولستان، سی او چولستان ،تحصیلدار، محکمہ انہارکےاعلیٰ افسران، محکمہ ہائی وے،چولستانی وںاور سیاسی رہنماؤں کی نمائندگی تحریک چولستان کے سینئر رہنماؤں اور چولستان کی مختلف نمائندہ تنظیموں نے کی ۔نمائندہ تنظیموں نے مقامی آبادی کا موقف پیش کیا۔عارف حسین بھٹی سینئر رہنما، تحریک حقوق بحالی چولستان رائے غلام حسن ڈاہاسینئر رہنما، تحریک حقوق بحالی چولستان ملک راشد مجید کلیارصدر، وائس آف چولستان ملک عمران لطیف لودھراجنرل سیکرٹری، وائس آف چولستان رائے غلام نبی پرہاڑچیئرمین، تحریک بحالی حقوق چولستان شیخ اسلم سرپرست اعلیٰ، تحریک بحالی حقوق چولستان نے اجلاس میں اٹھائے گئے اہم مطالباتی نکات پیش کئے۔ چولستان کی بقیہ 16,000 الاٹمنٹس جلد مکمل کی جائیں اوراپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم میں متاثرہ چولستانیوں کو لازمی شامل کیا جائے۔پٹہ ملکیت میں رعایت مقامی آبادی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے پٹہ ملکیت کے ریٹ اور یونٹ میں کمی کی پرزور سفارش کی گئی۔ پینے کا صاف پانی، پرانی واٹر سپلائی لائنوں کی فوری مرمت اور نچلے علاقوں تک پانی کی فراہمی کے لیے نئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں ۔نہری پانی کی فراہمی چولستانی زمینوں کی سیرابی اور زراعت کے فروغ کے لیے نہری پانی کو مستقل بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔پختہ سڑکوں کی تعمیرمحکمہ ہائی وے کے ذریعے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا جائےملازمتوں کا کوٹہچولستان کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں میں مخصوص چولستانی کوٹہ مقرر کیا جائے۔ کمشنر بہاولپورنےکہاکہ چولستان کے عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔کمشنر بہاولپور نے تمام چولستانی رہنماؤں اور نمائندوں کے مطالبات کو نہایت غور سے سنا اور موقع پر موجود محکمہ انہار، ہائی وے، اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو درج ذیل احکامات جاری کیےفوری عملی در آمد اٹھائے گئے تمام مسائل پر بلا تاخیر کام کا آغاز کیا جائے ۔مقررہ وقت کے اندر حتمی پیشرفت رپورٹ تیار کر کے جمع کرائی جائے۔چولستان کے عوام نے صحافتی ذمہ داری کا حق ادا کرنے اور ان کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچانے پر روزنامہ قوم ملتان اور قوم ڈیجیٹل کی پوری ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ چولستان کی عوام نے صحافت کے اس مثبت کردار کو سراہتے ہوئے روزنامہ قوم ملتان اور قوم ڈیجیٹل کو ڈھیروں دعائیں دیں اور ادارے کی ترقی، کامرانی اور سلامتی کے لیے خصوصی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔







