پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور-سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا-سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا-گزشتہ مالی سال بجلی کے بلوں پر عوام سے 476 ارب روپے ٹیکس وصول، ایف بی آر کا انکشاف-گزشتہ مالی سال بجلی کے بلوں پر عوام سے 476 ارب روپے ٹیکس وصول، ایف بی آر کا انکشاف

تازہ ترین

مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد عروبہ مرزا بھی سامنے آگئیں، ثاقب چدھڑ پر نئے الزامات

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور مبینہ ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اسکرین شاٹس شیئر کر دیے ہیں۔
عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام پیغامات کے اسکرین شاٹس پوسٹ کیے۔ ان اسکرین شاٹس میں مبینہ طور پر متعدد پیغامات اور اسنیپ چیٹ پر گفتگو جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے ساتھ مختصر پیغام میں لکھا: “مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی۔”
یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کی شکایت پر ثاقب چدھڑ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔
مومنہ اقبال نے اپنی شکایت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے تک مبینہ آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا رہا۔
دوسری جانب اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی حالیہ دنوں ثاقب چدھڑ پر مبینہ طور پر تحفے میں آئی فون کی پیشکش اور غیر ضروری رابطوں کے الزامات عائد کیے تھے۔
ثاقب چدھڑ کی جانب سے ان تازہ الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں