لودھراں،دھنوٹ(بیورو رپورٹ،نامہ نگار) ماحول دوست سفر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف الیکٹرک بس سروس کے سنگ، لودھراں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے الیکٹرک بسوں کا آن لائن افتتاح کیا گیا۔ لودھراں میں ضلعی سطح پر پہلی الیکٹرک بس سروس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کانجو ہال ضلع کونسل میں منعقد ہوئی۔وفاقی وزیر مملکت برائےتوانائی و پبلک افیئرز عبدالرحمٰن خان کانجو مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ایم این اے محمد صدیق خان بلوچ،ایم پی اے شازیہ حیات ترین،زوار حسین وڑائچ،پیر رفیع الدین شاہ،راجن سلطان پیرزادہ،ملک شاہ محمد جوئیہ،ڈپٹی کمشنر محمد اشرف،ڈی پی او علی بن طارق،اے ڈی سی لیاقت علی گیلانی،اے سی فرخ اللہ خان،سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن،سی او ضلع کونسل سید مصلح الدین،سی ڈی اوطاہرعباس بھٹہ،ڈی آئی او خالدرسول ودیگر افسران اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے۔عبدالرحمٰن خان کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لودھراں کو جدید،انوائرمنٹ فرینڈلی بس سروس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، لودھراں کیلئے جدید،آرام دہ سفری سہولیات پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دلی مشکور ہیں، مریم نواز شریف کے تمام انیشیٹیوز سے صوبہ بھر کی عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے،عبدالرحمٰن خان کانجو نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو جب بھی حکومت ملی اس نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، ہماری حکومت کی عوام کیلئےشب و زور کی کاوشیں ضرور قبول ہوں گی،لودھراں کے نمائندوں نے ہمیشہ ضلع کے مفاد کیلئے کام کیا ہے،جدید بس سروس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار میسر ہوگا،عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام تر ممکنہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچاؤں گا، عبدالرحمٰن خان کانجو نے کہا پیٹرولیم کی روز روز بڑھتی قیمتوں سے عوام پر معاشی بوجھ پڑا ہے،مشکل حالات کے باوجود مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،عالمی تنازعات کے حل میں مدد پر دنیا بھر سے پاکستان کو عزت ملی ہے،وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخلصانہ بہتری کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی،میاں شہباز شریف کے بروقت اقدامات سے غریب پسنے سے بچ گیا ہے،آنے والا وقت وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی ضرور لائے گا،لودھراں میں ضلعی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کا سہرا ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو جاتا ہے۔وفاقی وزیر مملکت نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ ضلع کونسل گراؤنڈ میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔انہوں نے ارکان اسمبلی اور افسران نے کہروڑپکا جانے والی الیکٹرک بس میں سفر بھی کیا۔وفاقی وزیر مملکت نے کہروڑ چوک پر الیکٹرک بس سٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔الیکٹرک بسیں مختلف سٹیشنوں پر پہنچیں تو مسافروں اور مہمانوں پر گل پاشی بھی کی گئی۔افتتاحی تقاریب میں بس سروس کی کامیابی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔ دھنوٹ آمد پر بسوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ مخصوص جھومر پارٹی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔دھنوٹ میں وسیب اتحاد کے مرکزی قائدین چوہدری اسلام ثانی اور چوہدری کاشف اسلام کی قیادت میں موٹر سائیکلوں کی بڑی ریلی حافظ آباد انٹری پوائنٹ سے نکالی گئی۔ شہر میں کشمیر چوک پر وسیب اتحاد کے کیمپ میں میاں ولی کاشف، رانا عابد علی، حاجی گلزار حسین مغل،مہر عمران رانا یوسف علی، رانا تحسین، حاجی عرفان انور، ملک ظہور، احمد رضا، فقیر حسین یاسر عزیز عمر دراز، چوہدری محفوظ علی، میاں عتیق الرحمٰن، ڈاکٹر غلام قادر انجم، مہر فلک شیر، ملک سعید کھرل چوہدری محفوظ علی رانا ذوالفقار بھٹو، رانا بابر علی رانا سفیان کاشف کھوکھر اعجاز تھہیم ملک شہزاد ڈاہا سیٹھ عبد الرشید شہزاد کریم اعجاز وسیم عبداللہ تبسم اے ڈی انجم اکرم صدیقی سمیت سینکڑوں شہری موجود تھے۔







