خانیوال (نمائندہ خصوصی،خبرنگار ) نجی اکیڈمی میں 14 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد، ڈی پی او خانیوال کا نوٹس‘ملزم ٹیچر گرفتار، پولیس نے درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کرلیا‘صلح کیلئے دباؤ‘نوکری سے نکالنے کیلئے دھمکیاں‘سنگین نتائج کی دھمکیاں ‘بچے کی والدہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق ارشاد کالونی کی رہائشی تصور شمیم نے گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزارتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرا 14سالہ بیٹا جو9ویں کلاس کا طالبعلم ہے اور سول لائن میں موجو د میرٹ اکیڈمی کا سٹوڈنٹ ہے میں محمد دانیال اور احتشام کیساتھ اپنے بیٹے کو اکیڈمی چھوڑنے گئی ابھی اپنے بیٹے کو اکیڈمی میں داخل کرکے واپس آئی تو پیچھے سے یکدم ہال ہال کی آوازیں آنا شروع ہوگئی میں نے آواز سے پہنچانا کہ یہ تو میرے بیٹے کی آواز ہے میں ہمرائیاں بھاگ کر اکیڈمی کے اندر گئی تو دیکھا کہ ٹیچر محمد عثمان جمیل میرے بیٹے کے اوپر چڑھا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ میں لمبی سے اسٹک تھی اور میرے بیٹے کو اسٹک سے تشدد کررہا تھا میرا 14سالہ بیٹا عبدالرحمن آگے سے خدا رسول کے واسطے دے رہا تھا لیکن وہ ٹیچر اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا تھا اور تشدد کرتا جارہا تھا آخر میں نے بھاگ کر اس کی منت سماجت کرکے اور خدا رسول کے واسطے دیکر اپنے بیٹے کی جان بخشی کروائی میرے بیٹے کے مختلف حصوں دونوں بازوں اور نچلے دھڑ پر تشدد کے بے پناہ نشان تھے 15پر کال کی تو پولیس موقع پر آگئی جنہوںنے وقوعہ کی تصدیق کی درخواست ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی نے ملزم ٹیچر محمدعثمان جمیل کے خلا ف بجرم 328Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا دوسری جانب ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور کہاکہ بچوں پر تشدد ،ہراسگی یا کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،پولیس تشدد کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قاننوی تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔دوسری جانب متاثرہ بچے کی والدہ تصویر شمیم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری نجی ہسپتال میں نوکری کررہی ہوں مجھے نوکری سے نکلانے کیلئے بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور صلح کا دباؤ ڈالا جارہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمیں انصاف چاہیے۔ والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔







