آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی-پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی-آزاد کشمیر الیکشن پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر طنز، حسن مرتضیٰ کے سنگین الزامات-آزاد کشمیر الیکشن پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر طنز، حسن مرتضیٰ کے سنگین الزامات

تازہ ترین

کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر کے انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا، اس لیے انتخابی نتائج کو سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گزشتہ 18 ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، جبکہ مخالف جماعتیں اپنی حکومتوں کی کارکردگی پیش کرنے کے بجائے بے بنیاد تنقید کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا اور مسلم لیگ (ن) کو منتخب کیا۔ ان کے مطابق جمہوری روایات کا تقاضا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد بعض رہنماؤں میں مایوسی اور فرسٹریشن دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “کل بلاول بھٹو زرداری نے کسی کا گلہ پکڑا، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے۔”
عظمیٰ بخاری نے پنجاب اور سندھ کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گرین بسیں، ایئر ایمبولینس، طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور جنوبی پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، جبکہ سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ، صفائی اور شہری سہولیات کے مسائل حل نہیں ہو سکے، جبکہ پنجاب میں انفراسٹرکچر اور شہری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں