آزاد کشمیر الیکشن پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر طنز، حسن مرتضیٰ کے سنگین الزامات-آزاد کشمیر الیکشن پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر طنز، حسن مرتضیٰ کے سنگین الزامات-سوشل میڈیا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مولانا طاہر اشرفی کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب-سوشل میڈیا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مولانا طاہر اشرفی کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب-آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچ کی تنقید-آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچ کی تنقید-پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل-پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل-ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا-ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

تازہ ترین

پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل

لاہور: پاکستان ریلویز نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی اپنی پریمیئم شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے فیصل آباد کے راستے کراچی تک سفر کرتی ہے، تاہم قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے چلائی جانے والی پاکستان ریلویز کی اہم پریمیئم ٹرینوں میں شامل ہے۔
دوسری جانب ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق یہ ٹرین اب فیصل آباد کے بجائے ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہوگی تاکہ مسافروں کی سفری سہولت برقرار رکھی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں