Post Views: 31
راولاکوٹ: آزاد کشمیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام کے مطابق راولاکوٹ میں ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم، زوہیب، کے قبضے سے امریکی ساختہ رائفل بھی برآمد کی گئی۔
حکام کے دعوے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے مبینہ طور پر مالی ترغیبات دی جاتی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد کو اسلحہ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔







