مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونا سستا

کراچی: ملک بھر میں دو روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 687 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں