چشتیاں : 2 موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

چشتیاں ( نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر ) قاضی والا روڈ پر سفاری پارک کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں رات کے وقت کام سے واپس گھر جاتے ہوئے والدین کے اکلوتے بیٹے دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے بعد پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار تیز رفتار 22 ویلر ٹرالر کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوانوں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچائی گئیں جہاں ورثاء نے حادثہ اتفاقی قرار دیکر کاروائی نہیں کی جسکے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اس المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ھونے والے دونوں نوجوان حسنین مشتاق ولد محمد مشتاق اور عبداللہ عاطف ولد عاطف اپنے اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے نواحی چک نمبر 41 فتح چشتیاں کے رہائشی دونوں نوجوان الیکٹریشن کے شعبے سے وابستہ تھے۔حادثے میں ایک نوجوان قمر ولد محبت علی زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا اس اچانک حادثہ کے بعد دونوں نوجوانوں کی میتیں گاؤں پہنچنے پرعلاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی مرحومین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ۔نمازجنازہ میں عوامی سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد دونوں نوجوانوں کو ابائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں