آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-ایران امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل 5 فیصد سے زائد سستا-ایران امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل 5 فیصد سے زائد سستا

تازہ ترین

رانا ثنا اللہ کا آزاد کشمیر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام، ایل اے 10 کوٹلی میں تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں ایک پریزائیڈنگ افسر اور ایک پٹواری کو مبینہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی رہائش گاہ پر پولنگ بیگز کے ساتھ دیکھا گیا۔ ان کے مطابق اس معاملے سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر اور پٹواری سے فوری تحقیقات کی جائیں اور اس معاملے کی مکمل حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، حلقہ ایل اے 10 میں انتخابی عمل روکنے پر غور کیا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ پولنگ بیگز کن مقامات پر لے جائے گئے تھے۔
انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ثقلین اور قیصر نامی اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آیا اس نوعیت کی مبینہ بے ضابطگیاں دیگر مقامات پر بھی ہوئی ہیں یا نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری یاسین نہ صرف اس حلقے سے امیدوار ہیں بلکہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بھی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ سرکاری اہلکاروں کی مبینہ موجودگی اور سرکاری گاڑی کے استعمال سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے نہ لائے گئے تو ان کی جماعت حلقہ ایل اے 10 کے انتخابی نتائج قبول نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ جاری ہے، جو صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں