عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت بڑھ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 53 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے۔
ملکی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 297 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 398 روپے ہوگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں