فوڈ پوائزن یا واٹر پوائزن؟ حاصل پور میں ایک گلی کے تین بچوں کی پراسرار موت، 3 متاثر

حاصل پور( نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)فوڈپوائزن یاواٹرپوائزن؟ حاصل پور میں ایک گلی کے تین بچوں کی پراسرار اموات،3متاثر ہسپتال داخل ہیں۔ غریب محلہ میں ایک ہی گلی کے دو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کے انتقال کے بعد پورا شہر سوگ کی فضا میں ڈوب گیا۔ 16 سالہ مناہل اور 20 سالہ عبدالمعز دم توڑ گئے۔دوسرے گھر کی 13 سالہ ابیہا بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔سیاسی و سماجی شخصیت قربان علی ورک کی بیٹی اور بیٹےجبکہ منیر گل کی بیٹی کے انتقال نے اہلِ علاقہ کو غمزدہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قربان علی ورک اور منیر گل کے بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران پہلے قربان علی ورک کی بیٹی انتقال کر گئی جبکہ اگلے روز ان کے بیٹے اور منیر گل کی بیٹی بھی دم توڑ گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں نے دال چاول کھائے تھے، تاہم اموات کی حتمی وجہ تاحال سرکاری طور پر سامنے نہیں آئی۔کمشنر بہاولپور محمد عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور محمد حسن رضا کی ہدایات پر تحصیلدار حاصل پور متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں پہنچے، لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔متاثرہ خاندانوں اور اہلِ محلہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عرصۂ دراز سے واٹر سپلائی میں گندا پانی آ رہا ہےاور جس پانی سے کھانا تیار کیا گیا وہ بھی سرکاری واٹر سپلائی کا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی کے پانی کے نمونے فوری طور پر حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہےجبکہ زیر علاج بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت مزید تین بچے لائیبہ، ہامنہ اور شعیب گل کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیاجہاں وہ زیر علاج ہیںجہاں ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔حاصل پور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر پانی کے نمونے حاصل کر لیے تحقیقات جاری کمشنر بہاولپور نے نوٹس لیتےہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں