کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل چار روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4,096 ڈالر پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 1,800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,543 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 33 سینٹس کم ہو کر 58 ڈالر 91 سینٹس رہ گئی۔ اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 370 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 28 روپے کم ہو کر 5 ہزار 461 روپے پر آگئی۔







