رحیم یار خان میں خوفناک حادثہ، 14 سالہ لڑکی سمیت تین افراد جاں بحق

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ )اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم‘ 14 سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق‘ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار‘ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 229 پی بنگلہ منٹھار کے قریب اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم ہواجس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار بستی ماچھیاں موضع ماڑی اللہ بچایا کے رہائشی بدھو جی‘ بوٹا جی اوران کے ہمراہ 14سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر تے ہوئے فرار ہونیوالے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں