ہنی ٹریپ جعلسازی میں ملوث عدنان گھمن گینگ آزاد، متاثرین انصاف کے منتظر

بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، کرائم رپورٹر ) عدنان گھمن گینگ کے سرغنہ چوہدری اظہر اور گینگ کے دیگر ارکان پر ریجنل ہیڈ سی سی ڈی کی مبینہ طور پر درپردہ نوازشات تاحال سنگین نوعیت کے مقدمات میں نامزد گینگ
کیخلاف کارروائی نہ کی گئی اس طور پر سی سی ڈی کی جانب سے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر جرائم پیشہ گینگز کیخلاف کاروائی منظر عام پر آگئی ۔ ریجنل آفیسر سی سی ڈی بہاولپور وغیرہ نے درجنوں مقدمات میں ملوث عدنان گھمن گینگ کو اور گینگ سرغنہ چوہدری اظہر کو مبینہ طور پر کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ چوہدری اظہر وغیرہ دندناتے پھرتے ہیں گینگ مالدار عیاش قسم کے لوگوں کو تتلیوں کے ذریعہ ٹریپ کرتا اور زناء بالرضاء کی کامیاب واردات کروانے کے بعد ملی بھگت سے پہلے سے طے شدہ تھانہ میں زیر دفعہ 376 ت پ کا مقدمہ درج کرواکر ملزموںسے راضی نامہ کے نام پر لاکھوں روپے اینٹھ لیتے تھے گینگ پر برا وقت اس وقت آیا جب بہاولپور کے بلڈر اور اسکے دوست پولیس افسر کی مبینہ حوس کا شکار زناء بالرضا کی مرتکب لڑکی کی مدعیت میں تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں مقدمہ درج ہوا جب اس مقدمہ میں پولیس نے بلڈر کو حراست میں لیا تو اس وقت شفقت ندیم عطاء ڈی ایس پی سٹی بہاولپور تعینات تھے بلڈر کے ساتھی پولیس افسر ڈی پی او آفس بہاولپور میں اہم عہدے پر تعینات تھے۔ اس پولیس افسر کیخلاف اس وقت کے آر پی او بہاولپور کو بھی درخواست دلوائی گئی اس وقت تعینات ڈی پی او کو ساری حقیقت بتلائی گئی اور اس طرح عدنان گھمن گینگ کے سرغنہ سمیت تمام گینگ والوں کیخلاف ضلع بہاولپور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے مگر بعد ازاں پولیس کی روایتی ناقص تفتیش کی بدولت گینگ ارکان آج بھی آزاد ہیں اور اب پلاٹس مکانات کی فروخت کا جھانسہ دیکر عوام الناس کو لوٹنے کے دھندہ میں ملوث پائے جاتے ہیں تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں گینگ لیڈر سمیت دیگر ارکان کیخلاف مدعیہ ثمینہ کوثر کو جعلی پلاٹ کی رجسٹری کروانے والے گینگ کی معاونت کرنے اور فراڈ سے ہتھیائی گئی رقم سے حصہ بقدر جثہ وصول کرنے والوں کیخلاف مقدمہ نمبر717/2022 درج ہوا گینگ لیڈر نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح فیملی جو مروٹ کے نواحی علاقے سے اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کی غرض سے بہاولپور شفٹ ہوئی کو 33 لاکھ 50 ہزار روپے محروم کردیا اور کرایہ کا مکان دکھاکر ذاتی مکان ظاہر کرکے سابق پٹواری محمد اکبر خان اور اسکے منشی امتیاز اور گلیوں سڑکوں کی زمین کی حامل خاتون مسماۃ حلیم اور اسکے بیٹے کی ملی بھگت سے جعلی پلاٹ کی رجسٹری کروادی گئی جب مکان میں سامان شفٹ کیا تو مالک مکان کو خبر ہوگئی کہ اسکا مکان جو گینگ والوں نے کرایہ پر لیا تھا فروخت کردیا گیا ہے چنانچہ مالک مکان نے ساتھیوں کی مدد سے مسماۃ ثمینہ کوثر کا سامان مکان سے باہر گلی میں پھینک دیا تھا گینگ لیڈر اظہر وغیرہ نے تاحال 20 لاکھ روپے دھونس دھاندلی غنڈہ گردی اور فراڈ سے ہتھیائے ہوئے ہیں ثمینہ کوثر نے آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آر پی او ڈی پی او ایس پی انویسٹی گیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ نمبر717/2022 میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرواکر اسکی بقیہ رقم 20 لاکھ روپے کی ریکوری کروائی جائے مبینہ طور پر احسن، ساجد واحد، حلیم خاتون، محمد حنیف تسلیم اور جعلی پلاٹ کی جعلی رپورٹ کرنے والے اکبر خان سابق پٹواری موضع بانگا سٹی بہاولپور اور اس کا پرائیویٹ منشی امتیاز بھی شامل ہیں اظہر گینگ کی مزید وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے اس گینگ نے ثمینہ کوثر زوجہ شفیق الرحمٰن کو مکان دلوانے کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لئے مکان کی بجائے سڑکوں میں شامل رقبہ کو پلاٹ ظاہر کرکے جعلی رجسٹری کروائی گئی اسی گینگ کے لئے کام کرنے والی حلیم خاتون اور اس کے بیٹے ساجد واحد اور محمد تسلیم، چوہدری اظہرعلی، احسن، طالب حسین پٹواری اکبر خان پٹواری اور اس کے منشی امتیاز نے آپس میں ملی بھگت کرکے رجسٹری کروائی اور فراڈ کو تقویت دینے کیلئے ملت کالونی میں واقع ایک گھر کاقبضہ دے دیا اور دو دن بعد طالب حسین وغیرہ نے مکان کا تالہ توڑ کر سامان گلی میں پھینک کر مکان پر قبضہ کرلیا پولیس تھانہ بغداد الجدید بہاولپور نے گینگ لیڈر وغیرہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر717/2022 درج کی چوہدری اظہر ہائی پروفائل کریمینل گینگ ، بلیک میلنگ بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ جعلی پلاٹس و مکانات فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر پولیس کی سرپرستی میں دھڑلے سے سادہ لوح لوگوں کے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں اور دیگر وارداتیں جاری ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں چوہدری اظہر گینگ کے خلاف تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں مقدمات نمبرز 54/18، 32/20 ،621/20, 55/21،488/21، 660/22 ,516/22 تھانہ صدر یزمان میں مقدمہ نمبر365/20, تھانہ عباس نگرمیں مقدمات نمبر 391/20، 324/20, تھانہ صدر بہاولپور میں مقدمات نمبر756/20، 701/20،490/21، تھانہ کینٹ بہاولپور میں مقدمات نمبرز 588/20,571/20, 655/21, 193/22، تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مقدمات نمبر29/17، 301/17، 571/20، 136/21، 619/22، تھانہ کوتوالی میں مقدمہ نمبر359/20، تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ نمبر46/19، تھانہ چنی گوٹھ میں مقدمہ نمبر43/19، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ میں مقدمہ نمبر 404/20، اور تھانہ مندرہ راولپنڈی میں مقدمہ نمبر 101/22 سمیت متعدد مقدمات درج ہیں واضح رہے کہ چوہدری اظہر علی گینگ کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم اور ٹاؤن بلڈرز بزنس مین اور دیگر مالداروں کے خلاف 40 سے زائد زنابالجبر کی ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں اور بعد ازاں راضی نامہ کی صورت میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا گیا اور مبینہ طور پر حمایتی چوک پر واقع شو روم اینڈ پراپرٹی ایڈوائزر کاروں کے کاروبار میں اور بلو پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ انویسٹمنٹ کی اب بھی بے شمار لوگ انصاف کے منتظر ہیں۔ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں