یزمان: منشیات فروش بےلگام، پولیس خاموش، نئی نسل تباہی کے دہانے پر

یزمان (نمائندہ خصوصی) رپورٹ تھانہ صدر یزمان کی حدود میں منشیات فروشی کا کالا دھندا عروج پر پولیس اور سی سی ڈی کی پراسرار خاموشی آئس اور چرس کا زہر عام، لاٹاں سنگار کا المعروف گندی شاہ اور بلوچ گینگ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے لگےجنگل میں زہریلی شراب کی کشید، قبرستان کے قریب قائم اڈے سے دھڑلے سے فروخت جاری؛ اہلـ علاقہ کا DPO بہاولپور سے فوری کارروائی کا مطالبہ ،یزمان اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشوں نے اپنے ناپاک پنجے گاڑ لیے ہیں بالخصوص تھانہ صدر کی حدود میں منشیات کا کالا دھندا اپنے عروج پر پہنچ چکا ہےسی سی ڈی CCD اور مقامی پولیس کی پراسرار خاموشی نے علاقے کے امن و امان اور خصوصاً نوجوان نسل کے مستقبل پر گہرا سوالیہ نشان ثبت کر دیا ہےاہلِ علاقہ کے مطابق، بدنامِ زمانہ منشیات فروش الطاف شاہ المعروف گندی شاہ رہائشی چک نمبر 148 ڈی بی، شیخوں والی کالونی، لاٹاں سنگار چاپو 40 اڈا 41 اڈا گھیر سر منصورہ سراں پورے چولستان کے علاقے میں آئس اور چرس جیسے مہلک زہر کھلے عام فروخت کر رہا ہے وڈیو میں خود اس بات اعتراف کر رہا ہے اور اپنے ساتھ منشیات فروشوں کا نام بتا رہا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ تباہی صرف ایک فرد تک محدود نہیں بلکہ ایک منظم نیٹ ورک کے تحت پھیلائی جا رہی ہے۔ اس گینگ میں فیاض بلوچ، اکرم بلوچ، جاوید بلوچ، قاسم بلوچ اور موسیٰ بلوچ شامل ہیں، جبکہ اس پورے نیٹ ورک کا سرغنہ اور بڑا شراب فروش ظفر بلوچ بتایا جاتا ہےتفصیلات کے مطابق، یہ عناصر لاٹاں سنگار اور بلوچاں والی کالونی کے قریب واقع جنگل میں غیر قانونی طور پر دیسی زہریلی شراب تیار کرتے ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ قبرستان بلوچاں والی کالونی کے پاس واقع ایک مکان کو باقاعدہ اپنا مرکزی اڈا بنا رکھا ہے، جہاں سے بلا خوف و خطر اور دھڑلے کے ساتھ شراب اور دیگر منشیات کی سپلائی جاری ہے۔ اس مکروہ کاروبار نے علاقے کے کمسن بچوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نشے کی دلدل میں دھکیل کر ان کی زندگیاں برباد کر دی ہیں منشیات کے اس کھلے عام بازار اور عناصر کی ستم ظریفی سے زچ آئے اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ہماری نئی نسل مر جائیگی نشہ کر کر کے یہ گنگ ہماری نسلوں کی دشمن بن گئی ہے اہل علاقہ نے کہا ہے کہملک قیصر جو کے ایک خوبصورت انسان حافظ قرآن اور ایم اے پاس لڑکا ہے اس کو آئس اور چرس کے نشے پر لگا لگا کے ان لوگوں نے اس کی یہ حالت کر دی اب سارا دن یہ روڑوں پر سردی گرمی میں لوگوں کی دوکانیں صاف کرتا ہے گرمی سردی میں روڑوں پر ہوتا ہے اس طرح کے اور لوگ بھی شاہ محمد چنڑ ہے جو کہ ایم اے پاس ہے وہ پاگل ہو چکا ہے انہوں نےاس کو آئس اور پر لگا کر پاگل کر دیا ہے اس طرح کی سینکڑوں مثالیں ہیں اگر اس زہر قاتل کو فورا نہ روکا گیا تو اور بھی لوگ پاگل ہو سکتے ہیں فورا نا روکا گیا پورا علاقہ سماجی اور اخلاقی تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گااہلِ علاقہ نے ڈی پی او بہاولپورایس ایس پی سی سی ڈی بہاولپور ڈی ایس پی یزمان اورایس ایچ او تھانہ صدر یزمان سمیت اعلیٰ حکام سے التماس کی ہے کہ اس منظم گینگ کے خلاف فوری اور بلاامتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے، ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور علاقے کو اس ناسور سے پاک کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں