پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں میں قائم مقام وائس چانسلرز تعینات

ملتان (وقائع نگار)پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں میں قائم مقام وائس چانسلرز تعینا ت کردیئے گئے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے اضافی چارجز کی تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ گورنر پنجاب نے بطور چانسلر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان تقرریوں کی منظوری دی جو 21 جولائی 2026 کو جاری کی گئیں۔یہ فیصلہ ان یونیورسٹیوں کے موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی امور اور انتظامی معاملات میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر محمد معین (پرو وائس چانسلر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہورمیں پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (FJMU) لاہورمیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) میںپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم ،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU) میںپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی شامل ہیں۔تمام تعیناتیاں تین ماہ کی مدت کے لیے یا مستقل وائس چانسلرز کی تقرری تک عمل میں رہیں گی۔ محکمہ صحت نے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہےجس میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان عارضی تقرریوں کا مقصد جامعات کے تعلیمی اور انتظامی امور میں تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں