بہاولپور(کرائم رپورٹر) ضلع بہاولپور میں BISP کے نام پر مبینہ طور پر سرگرم ایک بڑے فراڈ نیٹ ورک کے خلاف سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں متاثرہ شہریوں کا دعویٰ ہے کہ ڈیوائسز، رائٹس اور اکاؤنٹس کی فراہمی کے نام پر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے زرائع کے مطابق مبینہ فراڈ نیٹ ورک کا مرکزی کردار اسحاق نامی شخص بتایا جا رہا ہے جو مبارک پور کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے HBL بنک کنیکٹ سے منسلک ہے متاثرین کے مطابق مبینہ فراڈ نیٹ ورک میں امتیاز فرنچایزی، سرفراز، سراج، متحسن فرنچایزی، طارق چنڑ اور دیگر آفراد بھی مبینہ طور پر شامل ہیں جو مل کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حالیہ دنوں میں اوچشریف کے رہائشی عبد الجبار، محمد ارشد اور نوشہرہ جدید کے رہائشی اسحاق عباسی سمیت متعدد افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے اسحاق فرنچایزی مبینہ فراڈ نیٹ ورک نے ڈیوائسز، رائٹس اور اکاؤنٹس کی فراہمی کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ بطور ثبوت ہمارے پاس رقوم لینے کی ٹرانزیکشن، وائس نوٹ میسیج اور دیگر شواہد محفوظ ہیں جبکہ انکے ویڈیو بیانات بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں متاثرین کا الزام ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود ایف آئی اے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے اب تک کوئی موثر کاروائی سامنے نہیں آئی جسکی وجہ سے متاثرین میں مایوسی بڑھ رہی ہے متاثرہ شہری اسحاق عباسی کا کہنا ہے کہ مبینہ فراڈ کے باعث انکی زندگی بھر کی جمع پونجی ختم ہو گئی ہے اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے انکی اہلیہ کی طبعیت بھی متاثر ہوئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے دوسری جانب اسحاق فرنچایزی مبینہ فراڈ نیٹ ورک کی جانب سے متاثرہ شہریوں اور میڈیا نمائندگان کو بھڑکیں کے تم ہماری لاکھ خبریں شائع کرو یا ہماری نشاندھی کرواؤ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہم نے متعلقہ اداروں میں مبینہ طور پر سب اچھا کر رکھا ہے۔ باوثوق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہاولپور ایف آئی اے آفس میں اسحاق فرنچایزی اور اس کے گینگ میں شامل امتیاز فرنچایزی، طارق چنڑ سمیت دیگر افراد کے خلاف عوامی شکایات پر انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں مگر پھر بھی ایف آئی اے پولیس انکو اب تک گرفتار کرنے سے کوسوں دور کیوں؟؟ بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں اور متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تمام دستیاب شواہد کا فرانزک جائزہ لیا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو مبینہ فراڈ سے تحفظ فراہم کیا جائے۔







