سلمان خان کی تازہ ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت سے متعلق مختلف خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
حال ہی میں سلمان خان نے سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھارٹی (SRA) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفیکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق خاندانوں میں گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سلمان خان سادہ لباس میں نظر آئے، تاہم ان کی کمزور اور دبلی دکھائی دینے والی شخصیت کے ساتھ تھکاوٹ بھرے انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے تبصروں میں اداکار کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا وہ کسی بیماری کا شکار ہیں یا حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت ناساز رہی ہے۔
دوسری جانب سلمان خان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کے حق میں بھی سامنے آئی۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ تقریباً 60 برس کی عمر میں بغیر کسی بناوٹ کے عوام کے سامنے آنا قابلِ تعریف ہے اور بڑھتی عمر کو فطری انداز میں قبول کرنا ان کی اعتماد بھری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں