ملتان (اشرف سعیدی) روزنامہ قوم اور ڈیجیٹل قوم کی خبر پر ایکشن، کہروڑ پکا کے معروف خاندان ڈاکٹر حیدر علی خان کے گھر میں پولیس کا ناجائز چھاپہ اور بے گناہ نوجوان کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او لودھرا ںنے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او، ریڈنگ پارٹی کےچار اہلکار اور دیگر ساتھیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نےفرائض میں غفلت، اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث افسران کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا،ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا انسپکٹر محمد ارشد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد کو کلوز لائن کر دیا گیا۔دونوں افسران کو چارج شیٹ کرکے مزید انکوائری ایس پی انویسٹیگیشن بدر منیر کے سپرد کردی،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث ذمہ داران کیخلاف مزید محکمانہ کارروائی ہوگی ،ڈی پی اوکا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ ناانصافی، اختیارات کا ناجائز استعمال، فرائض میں غفلت برداشت نہیں، دیانتداری، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کی جگہ تھانہ سٹی کہروڑ پکا میں ایس ایچ او عمران گجر کو تعینات کر دیا۔







