فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کے نام 60 سال پرانا ناپسندیدہ ریکارڈ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ارجنٹینا کے نام ایک ایسا منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا جو گزشتہ چھ دہائیوں میں کسی بھی فائنل کھیلنے والی ٹیم کے حصے میں نہیں آیا تھا۔
میچ کے مقررہ 90 منٹ کے دوران ارجنٹینا کی ٹیم حریف کے گول کی جانب ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی، جسے عالمی فٹبال کی تاریخ میں انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ فائنل جیسے بڑے مقابلے میں کسی ٹیم کا پورے مقررہ وقت کے دوران ایک بھی شاٹ نہ لینا گزشتہ 60 برسوں میں پہلی بار دیکھنے میں آیا، جس نے ارجنٹینا کی جارحانہ حکمت عملی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے۔
اگرچہ ارجنٹینا نے دفاعی انداز میں کھیلنے کی کوشش کی، تاہم حملہ آور لائن کوئی مؤثر موقع پیدا نہ کر سکی، جس کے باعث ٹیم ایک ناپسندیدہ تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں