Post Views: 57
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دو روز تک کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتیں بدستور مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 26 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 289 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 5 ہزار 391 روپے پر برقرار رہی۔






