زیادتی کا بااثرملزم آزاد، پولیس گرفتارنہیں کررہی: مصباح بی بی

مظفرگڑھ (کرائم رپورٹر) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے مہر پور سے تعلق رکھنے والی خاتون مصباح بی بی نے ہمراہ سسر حاجی اسمعیل چنر صحافیوں کو بتایا کہ ملزم شعیب عرف شبا ولد ملک حاکم نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور مجھے آئے روز دھمکیاں دیتا ہے مقامی پولیس تھانہ خانگڑھ نے مقدمہ نمبر 440/26 درج کر لیا مگر عرصہ دو ماہ سے زائد ہو چکا ہے ملزم کی عبوری ضمانت بھی خارج ہو چکی ھے مقامی پولیس گرفتار نہیں کر رہی ملزم با اثر ھے اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق ھے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے باوجود مقامی پولیس میرا ملزم گرفتار نہیں کر رہی۔ اور اب ملزم مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ مقدمہ سے ہٹ جاؤ اگر میرے خلاف کارروائی کی تو تمہاری زندگی اجیرن بنا دوں گا۔ مصباح بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ اور اعلیٰ حکام سے فی الفور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مصباح بی بی اور اسکے سسر نے کہا ہم انتہائی غریب لوگ ہیں ،محنت کش ہیں۔ ملزم اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے زبردستی صلح کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز و دیگر حکام نوٹس لیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں