بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور ضلع میں BiSP کی امدادی رقوم میں ہیرا پھیری مبینہ فراڈ کا سلسلہ نہ رک سکا HBL کنیکٹ سے منسلک کرپٹ فرنچایزی اسحاق، بی ڈی او سرفراز احمد اور متحسن فرنچایزی کا BISP میں مستحق خواتین کی امدادی رقوم میں بڑے پیمانے پر ڈاکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی ڈیل یا ڈھیل؟ تفصیل کے مطابق بہاولپور ضلع میں عرصہ دراز سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک بہت فراڈ نیٹ ورک منظم انداز سے لوٹ مار میں ملوث ہے معلوم ہوا ہے کہ اوچشریف کا رہائشی اسحاق فراڈیہ جو کچھ عرصہ پہلے HBL فرنچائز میں بطور بی ڈی او تعینات ہوا اس وقت اسکی تنخواہ صرف 12 ہزار روپے تھی مگر اسحاق ایک چالاک اور شاطر شخص تھا بڑی مہارت سے تھوڑے عرصے میں ککھ پتی سے آج کروڑ پتی بن گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق فرنچایزی نے بہاولپور میں تقریبآ 200 سے زائد ریٹیلرز چھوڑ رکھے ہیں جو مختلف علاقوں میں BISP کی مستحق خواتین کے حقوق پر کھلے عام ڈاکہ مار رہے ہیں باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ریٹیلروں سے اسحاق فرنچایزی پر ٹرانزیکشن 500 روپے وصول کرتا ہے جسکی آمدن تقریباً ہر قسط پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے اور سالانہ انکم لگبھگ 6/7 کروڑ بنتی ہے سوال یہ ہے کہ کیا آج تک کسی ادارے نے اسحاق فرنچایزی سے اسکی انکم بھاری آمدن کے بارے میں پوچھا یا نہیں؟؟ سب سے بڑی حیران کن بات یہ سامنے آئی ہے کہ قبل چار/پانچ ماہ پہلے بھی عوامی شکایات پر خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر اسحاق فرنچایزی کا نام کرپشن اور بے ضابطگیوں پر لسٹ میں شامل کیا گیا جس پر ایف آئی اے بہاولپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسحاق فرنچایزی اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں مگر روایتی انداز کو بروئے کار لاتے ہوئے ایف آئی اے بہاولپور پولیس سے جڑے پرانے پرائیویٹ ٹاوٹوں نے اسحاق فرنچایزی کی مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ڈیل کروا دی جسکی وجہ سے اسحاق فرنچایزی اور اسکے نیٹ ورک سے جڑے بی ڈی او سرفراز احمد، متحسن فرنچایزی وغیرہ کی گرفتاری ایک خواب بن کر رہ گئی زرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی ایف آئی اے بہاولپور پولیس نے عباسیہ ٹاؤن میں غضنفر عباس ولد فضل حسین قوم اتیراہ سکنہ نظام آباد خانقاہ شریف کے خلاف کاروائی کی کاروائی کے دوران ملزم غضنفر عباس رانا کو ریڈ ہینڈ گرفتار کر لیا گیا جس سے موقع پر HBL کنیکٹ ریٹیلر بائیو میٹرک ڈیوائس، متعدد خواتین کے شناختی کارڈ اور مستحق خواتین کی امدادی رقوم میں سے کی گئی غیر قانونی کٹوتی والی رقم بھی برآمد کر لی گئی اندرونی زرائع کے مطابق ملزم غضنفر عباس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ہر ٹرانزیکشن میں سے 1500/2000 کٹوتیاں کرتا ہے جس میں سے 500 روپے کمیشن ڈیوائس ہولڈر فیصل نامی شخص کو دیتا ہے 500 روپے کمیشن اسحاق فرنچایزی اور سرفراز احمد کو دیتا ہے اور باقی خود رکھتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا ملزم غضنفر عباس کے بیان پر اسحاق فرنچایزی، بی ڈی او سرفراز احمد اور فیصل وغیرہ کے خلاف ایف آئی اے بہاولپور پولیس کاروائی عمل میں لائے گی یا پھر سابقہ روایات کے مطابق یہ گرفتاریاں پھر سفارشات یا کسی مجبوریوں کی نظر ہو جائیں گی بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی جی نیب، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور اور نئے تعینات ہوئے والے ایس ایچ او ایف آئی اے تھانہ بہاولپور سے اسحاق فرنچایزی اور اسکے پورے نیٹ ورک کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔







