سنانواں(نمائندہ خصوصی ) سنانواں سے تعلق رکھنے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے۔ان کے انتقال کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی نیاز حسین خان گشکوری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔نیاز حسین خان گشکوری نے 2018 سے 2023 تک پنجاب کی 17ویں صوبائی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ ان کی سیاسی خدمات اور حلقے میں ان کی نمایاں پہچان تھی۔اپنے دورِ رکنیت میں انہوں نے حلقے کے عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ اپنے حلقے میں ایک نمایاں سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔مرحوم کی وفات پر مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح ان کے ابائی علاقے اڈا ون آر پر ادا کی جائے گی۔







