علی پور ،خیرپورسادات،سیت پور(نمائندہ قوم، نامہ نگار) ہیڈ پنجند بیراج ٹول پلازہ پر ٹھیکیدار تھانہ صدر پولیس سے ملی بھگت کے ذریعہ مسافر گاڑیوں اور گڈز ٹرانسپورٹ سے اوور چارجنگ کرنےلگا ۔ شیڈول سے ہٹ کر پرچی کاٹنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ٹال ٹیکس بارہ افراد کا تشدد پولیس نے سڑک کھلوا دی دیگر ٹول پلازہ کی پرچیوں کی بھی تقسیم کا انکشاف کمشنر ڈیرہ غازی سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق علی پور کی حدود میں واقع جنوبی پنجاب کے آخری پنجند ہیڈورکس برج پر قائم ٹول پلازہ جہاں سے روزانہ ملتان تا کراچی لاہور پشاور اور ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی بھاری ٹریفک اور مسافر گاڑیاں ہزاروں کی تعداد میں گزرتی ہیں جبکہ سابقہ ٹھیکیدار کے کارندے نے نام نا لکھنے کی شرط پر بتایا کہ روزانہ چار پلس بڑے ٹرالر گزرتے ھیں یہ ٹول پلازہ نگرانی نہ ہونے اور اور افسران کی ملی بھگت کے باعث درد سر بن چکا ھے محکمہ اریگیشن کے اندرونی زرائع کے زریعہ معلوم ھوا ھے پنجند ٹول پلازہ کا ٹھیکیدار پولیس چوکی کی حمایت کے باعث ھر گاڑی کی سرکاری شیڈول سے دو گنا زیادہ رقم بٹور رہے ھیں اطلاع کے مطابق روزانہ دو شفٹوں کے باعث ٹول پلازہ ٹھیکیدا ر پانچ لاکھ کے قریب دہاڑی بنا رہا ھے جبکہ روزانہ سرکاری ریکوری ڈیڑھ لاکھ کے قریب سرکاری خزانے میں جمع کراتے ھیں اگر اوور چارجنگ پر احتجاج کیا جائے تو ٹال ٹیکس والے ٹرانسپورٹر کے احتجاج پر پولیس تھانہ صدر علی پور میں تیز رفتاری کا مقدمہ درج کر ارہے ھیں علی پور کی تاجر برادری اور ٹرانسپوٹر مالکان نے ایس ای بہاولپور کمشنر ڈیرہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے بعد از تحقیقات ٹول پلازہ پر اوور چارجنگ ختم کراتے ھوئے ریٹ لسٹ بورڈ اویزاں کرتے ھوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے تاکہ ھیڈ پنجند سیاحوں کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں کے مالکان کو بھی ریلیف ملے اور مسافر گاڑیوں کیلئے محفوظ سفر بن سکے۔







