بہاولپور(کرائم سیل) بہاولپور میں انٹرنیشنل بکیوں کا راج ساجد اعوان ٹاؤن کا رہائشی سعاد علی لیاقت سابقہ بنک منیجر مبینہ طور پر ماسٹر مائنڈ نکلا تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے بہاولپور میں کرکٹ میچز پر آن لائن سٹے بازی جوا کروانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،ذرائع کے مطابق ساجد اعوان ٹاؤن کے رہائشی سعاد لیاقت شاہ بکی نے عرصہ دراز سے کرکٹ میچز پر آن لائن سٹے بازی کا مکروہ دھندہ عروج پر کر رکھا ہے اس نیٹ ورک میں سعاد لیاقت سابقہ بینک منیجر ساجد اعوان ٹاؤن سمیت دیگر کئی چھپے رستم حاجی ثناء اللہ شامل ہیں جو پوائنٹروں کو کرکٹ میچز آن لائن سٹے بازی کے لیے مختلف ناموں سے آن لائن آئی ڈیز بنا کر دیتے ہیں جس سے دن رات سادہ لوح شہریوں کو سبز باغ دکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے کئی گھرانے مالی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں عینی شاہدین کے مطابق بعض پوائینٹر اپنی جوے کی لت کو پورا کرنے کے لیے اپنی عزتیں تک جوے میں داؤ پر لگانے کے بھی انکشاف ہو رہے ہیں باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعاد لیاقت شاہ بکی اکثر دبئی میں بیٹھ کر اپنے آن لائن سٹے بازی کے جوے کا وسیع نیٹ ورک چلا رہا ہے اور بعض اوقات میں پاکستان آ کر اپنے ایجنٹوں سے حساب کتاب کر کے واپس چلا جاتا ہے سعاد لیاقت شاہ بکی ایک بااثر عناصر ہے جس نے پیسے کے بل بوتے پر متعلقہ اداروں کے بعض اہلکاروں کو اپنا تابعدار بنا رکھا ہے جو اس نیٹ ورک کی مکمل سرپرستی فراہم کرتے ہیں جسکی وجہ سے آج تک جوے کے اتنے بڑے نیٹ ورک کے خلاف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوئی موثر کاروائی سامنے نہیں آئی بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں میڈیا برادری اور وکلا برادری نے آر پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولپور، ایف آئی اے بہاولپور پولیس اوردیگر حساس اداروں سے فوری نوٹس لینے اور جوے کے اس انٹرنیشنل نیٹ ورک کے خلاف فوری گھیرا تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔







