ملتان (وقائع نگار)نامور محقق ، مصنف ،سینئرممتاز صحافی روزنامہ نوائے وقت ملتان اور روزنامہ آفتاب ملتان کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹروسابق صدرپریس کلب ملتان رائو شمیم اصغر مختصر علالت کے بعد گزشتہ صبح ملتان میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ ، ایک بیٹا علی شمیم اصغر اور 4 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ شمیم اصغر رائو نے شعبہ صحافت میں نصف صدی سے زائد گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ سیاسی رپورٹنگ میں اپنے منفرد انداز اور اثر و رسوخ کے باعث ملک بھر میں بڑا نام کمایا۔ ان کے سیاسی نظریے جاندار پرمغز اور مدلل ہوا کرتے تھے ۔ صحافت کے ساتھ ساتھ انہیں انتظامی امور پر بھی ملکہ حاصل تھا اپنی بہترین حکمت عملی سے انہوں نے نہ صرف اپنے اداروں کا سر بلند کیابلکہ انہیں معاشی لحاظ سے خود کفیل بنایا یہی وجہ ہے کہ ان کا نام پورے جنوبی پنجاب کے صحافتی حلقوں میں نہایت احترام سے لیا جاتا ہے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر جامع مسجد خان ویلیج کے سبزہ زار میں ادا کی گئی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے پڑھا ئی جس میں سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ،سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی، آئی بی جنوبی پنجاب کے ہیڈ شیخ محمد افضل، اسد ممتاز سیال ،سابق ڈپٹی چیئرمین شیخ عمران ارشد،سینئر پی پی رہنما راجہ عبدالغفار سمیت سینئر صحافیوں ڈاکٹر امجد بخاری، مظہر جاوید سیال، ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ قوم قلب حسن ،چیف رپورٹر سہیل چوہدری،خالد شیخ، میاں مقصود احمد، طارق انصاری، شوکت اشفاق، عبدالرحمٰن حُر، ندیم حیدر، ریاض عطاری، اسلم جاوید ،رانا محمد اکبر، سرفراز اعوان، جمال اعوان، کاشف جاوید، رفیق شاہ بخاری،ساجد علی بخاری، روف مان ، شیخ سلیم ناز، اعجاز ترین، جہانگیر ترین، شہباز سمیع، شیخ فہیم ایڈووکیٹ، طارق عزیز، سابق ایم پی اے نفیس انصاری، رفیق قریشی، ناصر زیدی، سید علی رضا زیدی، خالد چوہدری، محمدکامران جوئیہ، ذوالفقار شاہ، سابق صدر بہاولپور پریس کلب شاہد بلوچ، شیخ اقبال، امتیاز گھمن، دانیال گھمن، رانا پرویز، نسیم رضا، اظہر مجوکہ، ڈاکٹر زاہد، چوہدری غلام محمد، قاری عبداللہ، عنایت علی قریشی، عبدالکریم قریشی، مزمل شاہ، پروفیسر نسیم شاہد، شہباز اکمل، رائو وسیم اختر، جاوید ہاشمی، چوہدری مظہر، ظفر الاسلام، الحاج اشرف قریشی، میاںرزاق حسین، صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم، رمضان انصاری، جاوید اقبال سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی قرآن خوانی جامع مسجد خان ویلیج میں آج ادا کی جائے گی، اجتماعی دعا صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی۔روزنامہ قوم کے چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد اور منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمدشیخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں راؤ شمیم اصغر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ملتان میں صحافت کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ راؤ شمیم اصغر ایک باوقار، بااصول اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔انھوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ راؤ شمیم اصغر کی وفات پاکستانی صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔واضح رہے کہ راؤ شمیم اصغرگزشتہ روز انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم نے 1980 کی دہائی میں راولپنڈی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ “دیہات” کے ایڈیٹر کے طور پر اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا، بعد ازاں روزنامہ نوائے وقت ملتان سے وابستہ ہوئے وہ پی ایف یو جے (دستور) کے سینئر نائب صدر اور مختلف صحافتی تنظیموں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔







