بہاولپور: ایچ بی ایل کنیکٹ سے منسلک اسحاق فرنچائز کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور میں ایچ بی ایل کنیکٹ سے منسلک اسحاق فرنچایزی کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں، ڈیوائسز کی فراہمی کے نام پر رقوم وصول کرنے اور مختلف مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد متاثرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے اوچشریف کے رہائشی اسحاق فرنچایزی نے بہاولپور میں عرصہ دراز سے لگ بھگ 200 کے قریب ریٹیلرز کا ایک بڑا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے بعض شکایات کنندگان کا الزام ہے کہ مختلف مالی لین دین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کی ادائیگی کے دوران بھی غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات سامنے آتی ہیں تاہم تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے اسحاق فرنچایزی کے خلاف کوئی موثر کاروائی سامنے نہیں آئی ۔نوشہرہ جدید کے رہائشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسحاق فرنچایزی کو مبینہ طور پر ڈیوائس کی فراہمی کےلئے 4 لاکھ 25 ہزار روپے ادا کیے مگر نہ انہیں ڈیوائس فراہم کی گئی اور نہ ہی اسے اسکی رقم واپس کی گئی انہوں نے متعلقہ اداروں سے انصاف اور اپنی رقم واپسی کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسحاق فرنچایزی کے خلاف عرصہ دراز سے عوامی شکایات منظر عام پر آنے کے باوجود ایف آئی اے بہاولپور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسحاق فرنچایزی کے خلاف کسی قسم کی کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بھی ایف آئی اے بہاولپور پولیس کی جانب سے اسحاق فرنچایزی کے خلاف عوامی شکایات پر مقدمات تو درج کئے گئے مگر گرفتاری ایک خواب بن کر رہ گئی بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو اسحاق فرنچایزی کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں