پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان-پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان-پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت-پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت-جنوبی وزیرستان اپر میں پہلی بار خاتون ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کی رکن مقرر، اہم پیش رفت-جنوبی وزیرستان اپر میں پہلی بار خاتون ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کی رکن مقرر، اہم پیش رفت-مصنوعی ذہانت سے تیار ڈیجیٹل اداکارہ فلمی دنیا میں ڈیبیو کے لیے تیار، نئی بحث چھڑ گئی-مصنوعی ذہانت سے تیار ڈیجیٹل اداکارہ فلمی دنیا میں ڈیبیو کے لیے تیار، نئی بحث چھڑ گئی-عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی سے متعلق الزامات نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ-عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی سے متعلق الزامات نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے پر آگئے

کراچی : عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخ مزید نیچے آ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 125 ڈالر پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 559 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 103 روپے کم ہو کر 5 ہزار 623 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آنے والی گراوٹ کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی قیمتیں مسلسل نیچے آ رہی ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر قیمتوں کے رجحان پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں