بہاولپور(ڈپٹی بیورو چیف )سب رجسٹرار، پو لیس ، پٹواری اور کلرک کی ملی بھگت، جعلی رجسٹری سے زمین پر قبضہ، اے سی سٹی کلرک اجمل اور پٹواری آصف خان میں 22 مرلہ زمین کے بدلے 4 مرلہ پر بطور نذرانہ قبضے کی ڈیل سامنے آنے کا انکشافبہاولپور میں لینڈ مافیا سرگرم، سب رجسٹرار، تحصیل دار اور پولیس پر رشوت لے کر قبضہ کروانے کے الزامات سامنے آ گئے۔اے سی سٹی کلرک، پٹواری اور پولیس کی ملی بھگت سے جعلی رجسٹری کے ذریعے قیمتی زمین پر قبضہ۔ بہاولپور میں ریونیو عملہ، پولیس اور سب رجسٹرار آفس کی ملی بھگت سے قیمتی زمین پر قبضے اور جعلی رجسٹریوں کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا ہےتھانہ بغداد الجدید اور چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن کی پولیس پر لاکھوں روپے لے کر قبضہ کروانے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اے سی سٹی کے کلرک اجمل اور پٹواری آصف خان کے درمیان 22 مرلہ رہائشی زمین پر قبضہ واگزار کرانے کے لیے زبانی معاہدہ ہوا۔ معاہدے کے تحت کلرک کو 4 مرلہ زمین بطور رشوت دی جانی تھی۔ اجمل کلرک نے ان کی درخواست تحفظ جائیداد 2025 پر ریونیو اعلیٰ حکام سے عمل درآمد کرانا تھا جو اس نے کرا دیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پٹواری آصف خان نے اپنے منشی کبیر خان اور والد صفدر خان کے ذریعے یہ ڈیل کی تھی، جو دونوں ہی وفات پا چکے ہیں، کہ حسیب درانی سے ہماری زمین کو واگزار کروا دیں اور اس کے بدلے نقد رقم اور 4 مرلہ پلاٹ دیں گے۔ قبضہ واگزار ہونے کے بعد پٹواری نے نہ تو زمین کلرک کے نام منتقل کی اور نہ ہی قبضہ دیا۔جب اجمل کلرک کو کچھ نہ ملا تو اس نے سرکاری گلیوں اور سڑکوں کے لیے مختص رقبے میں سے شبیر احمد خان ولد نزیر احمد خان قوم راجپوت سے کھاتہ نمبر 64/64، کتھونی نمبر 131 تا 134، موضع حمایتی بستی ماتماں میں 7 مرلہ کا پلاٹ رجسٹری نمبر 0004070-2026-001 مورخہ 16/5/2026 کو اپنے قریبی محمد یوسف کے نام جعلی رجسٹری کروا لی۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ رجسٹری نمبر 0004070-2026-001 پر پلاٹ کی نشاندہی کے لیے کوئی نقشہ موجود ہی نہیں ہے۔ اس موضع کے پٹواری اقبال نے فردِ بیع جاری کی، اس کے باوجود سب رجسٹرار اور تحصیل دار نے رجسٹری منظور کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب رجسٹرار اور تحصیل دار جعلی رجسٹریاں تیار کروانے کے سرغنہ بنے ہوئے ہیں۔ تھانہ بغداد الجدید کی پولیس نے بھی اس سارے معاملے میں لاکھوں روپے لے کر قبضہ کروانے میں کردار ادا کیا۔دوسری جانب پٹواری آصف خان نے اجمل نامی کلرک کے خلاف درخواست دے کر الزام لگایا کہ ہماری وراثتی جائیداد سے قبضہ واگزار کرانے کے لیے اجمل کلرک نے اس سے 3 لاکھ روپے بطور رشوت نقد اور کچھ رقم اکاؤنٹ نمبر 024007000003742 فیصل بینک، محمد سانول، بذریعہ اکاؤنٹ الفلاح بینک 04411008811723 لے لی ہے، اور یہ بھی الزام لگایا کہ کئی بار اجمل کلرک نے خالی اسٹامپ پیپر پر دستخط کرانے کی کوشش کی۔آصف خان نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اجمل کلرک پٹواریوں سے رشوت اپنے حقیقی بھائی کے ذریعے وصول کرتا ہے۔ پٹواری آصف خان نے درخواست دے کر ریونیو کا سارا کچا چٹھا کھول کر سب کو حیران کر دیا ہے۔اجمل نامی کلرک نے غنڈوں، قبضہ مافیا اور بغداد الجدید سیٹلائٹ ٹاؤن چوکی کی مدد سے پلاٹ پر کئی بار قبضہ کی کوشش کی اور بیک سائیڈ گلی میں دروازہ بھی لگا دیا۔بستی حمایتی کے لوگوں نے بتایا کہ اصل وجہ لڑائی، فساد اور قبضے کا معاملہ یہ ہے کہ اجمل 4 مرلہ لینے کے بجائے 7 مرلہ لینا چاہتا ہے، جبکہ پٹواری آصف 4 مرلہ دینا چاہتا ہے اجمل کی بدنیتی دیکھتے ہوئے اب وہ 4 مرلہ دینے سے بھی انکاری ہو گیا ہے شہریوں اور قانونی ماہرین نے کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کروا کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےزرائع کا دعویٰ مزید ویڈیو اور شواہد بھی سامنے لائے جائیں گے۔







