عدل کا ترازو بھی چوری!

خانیوال:ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے سائے میں عدل کا ترازو بھی محفوظ نہ رہ سکا۔یہ محض دھات سے بنا ایک ترازو نہیں تھا بلکہ عدل، قانون کی بالادستی اور انصاف کی غیر جانب دارانہ تقسیم کی ایک علامت تھا۔ مگر حیرت انگیز طور پر یہ علامت بھی شہر کے انتہائی حساس مقام سے غائب ہو گئی۔ڈی پی او آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سنگم پر نصب عدل و انصاف کا ترازوجہاں شب و روز پولیس کی موجودگی رہتی ہے، پراسرار طور پر چوری ہو گیا۔ اس واقعے نے سکیورٹی انتظامات کی مؤثریت کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی نگرانی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر قانون کی علامت ہی قانون کے محافظوں کی نظروں کے سامنے محفوظ نہ رہ سکے تو عام شہری اپنے تحفظ کے بارے میں کیا سوچیں؟یہ واقعہ اپنے پیچھے ایک خاموش مگر گہرا سوال چھوڑ گیا ہے: جب عدل کا ترازو ہی غیر محفوظ ہو جائے تو انصاف پر عوام کے اعتماد کی حفاظت کون کرے گا؟

شیئر کریں

:مزید خبریں