تازہ ترین

ایجوکیشن بورڈ آفس میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا

ملتان: گلگشت میں واقع ایجوکیشن بورڈ آفس کے سیکنڈ فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں موجود ریکارڈ کے کمرے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 ملتان کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے چار فائر وہیکلز، ایک ریسکیو وہیکل، ایک ایمبولنس اور ایک موٹر بائیک ایمبولنس سمیت مجموعی طور پر سات ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر سیکنڈ فلور کی چھت پر موجود سات افراد کو سیڑھی کے ذریعے بحفاظت نیچے منتقل کیا، جبکہ تقریباً 10 منٹ کی مؤثر فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا۔ بعد ازاں کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑکے۔ واقعے کے دوران واپڈا کنٹرول آپریٹر کو بھی فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا جبکہ آپریشن مکمل احتیاط کے ساتھ جاری رہا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ گھروں، دفاتر اور تجارتی عمارتوں میں بجلی کی تاروں اور برقی آلات کی باقاعدگی سے جانچ کروائیں، اوور لوڈنگ اور ناقص وائرنگ سے گریز کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں