Post Views: 56
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں آج سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر آ گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے تک پہنچ گئی۔







