پولیس نے چوری کے بے بنیاد الزام میں تشدد کیا:رخسانہ بی بی

بند بوسن (کرائم رپورٹر)بند بوسن کی رہائشی رخسانہ بی بی کا تھانہ ڈی ایچ اے پولیس پر الزام، چوری کے بے بنیاد الزام میں پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،رخسانہ بی بیرخسانہ بی بی کے مطابق وہ بہادر پور میں ایک گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی، جہاں گھر کے میاں بیوی کے درمیان تنازع کے بعد اس پر چوری کا الزام لگا دیا گیا اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے قرآن پاک پر حلف بھی دیا مگر اس کے باوجود اسے تھانہ ڈی ایچ اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ پولیس نے بغیر لیڈی پولیس اہلکار کے اسے حراست میں رکھا اور پوری رات تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کے پاؤں اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس نے مزید دعویٰ کیا کہ رات تقریباً ایک بجے اسے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جبکہ اس کا موبائل فون اور نقدی بھی واپس نہیں کی گئی رخسانہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر متعلقہ پولیس اہلکاروں اور گھر کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں