Post Views: 72
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی بڑی بڑھوتری دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 122 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 185 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے۔
مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 319 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 764 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 274 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 799 روپے ہوگئی۔







