Post Views: 17
اسلام آباد: نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد مختلف لیویز میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی شرح 2.5 روپے سے بڑھ کر 5 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کے اثرات کو متوازن رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔
حکومت کے مطابق لیویز میں اس ردوبدل کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی نہیں کی گئی اور دونوں ایندھن اپنی موجودہ قیمتوں پر ہی دستیاب رہیں گے۔







