Post Views: 46
ملتان (وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، عمرہ ویزا کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو خواتین آف لوڈکردی گئیں۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق، سعودی عرب جانے والی پرواز پی اے-870 کے دوران دو خواتین مسافروں، عقیلہ بتول اور نمرہ احسن کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) ملتان کے حوالے کر دیا ۔







