Post Views: 109
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کے خریداروں کے لیے کچھ حد تک ریلیف پیدا ہوا ہے۔







