ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی متوقع، فی کلو 50 روپے تک سستی ہونے کا امکان

لاہور: ملک بھر میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت، جو اس وقت 309 روپے فی کلو گرام ہے، کم ہو کر تقریباً 259 روپے فی کلو گرام تک آ سکتی ہے۔ اس طرح فی کلو قیمت میں تقریباً 50 روپے کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی وافر دستیابی اور سپلائی میں بہتری کے باعث قیمتوں میں کمی لانے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کے باوجود لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں، جہاں صارفین کو زیادہ نرخ ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں