گگومنڈی(نامہ نگار)سرکاری ہسپتال میں خاکروب ڈاکٹر بن گیا،غلط انجکشن لگنے سے گھرکاواحدکفیل ایک ٹانگ سے اپاہج ہوگیا۔گزشتہ روز حاجی آبادموڑکے رہائشی محمدعظیم نے صحافیوں کوبتایاکہ ہفتہ قبل پیٹ میں دردہونے پرمیں مریم نوازہسپتال گگومنڈی گیاجہاں ڈیوٹی ڈاکٹرلان میں بیٹھادوستوں سے گپیں لگارہاتھااس نے وہاں موجودہسپتال میں صفائی ستھرائی کرنے والے لڑکے سے انجکشن لگانے کاکہاجس نے میرے دائیں کولہے پرٹیکہ لگادیاٹیکہ لگتے ہی میری دائیں ٹانگ سُن ہونے لگی ڈاکٹرکوبتایاتواس نے کہاکہ گھرجاکربرف کی ٹکورکرلیناٹھیک ہوجائیگی گھرتک پہنچتے ہی میری ٹانگ نے حرکت کرنابند کردی محمدعظیم نے بتایاکہ سائیکل پرپھیری لگاکربوڑھی ماں،بیوی،4کمسن بیٹیوں اور 4سالہ بیٹے کا پیٹ پالتاتھا گھرمیں ایک پائی نہیں ہے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں جبکہ کرایہ نہ دینے پرمالک مکان نے بھی گھرخالی کرنے کاکہہ دیاہے متاثرہ محمدعظیم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے موقف لینے پرمیڈیکل آفیسرڈاکٹرثاقب اسحاق نے کہاکہ اس وقت ڈاکٹرشاہدڈیوٹی پرتھے میرے علم میں نہیں کہ انجکشن کس نے لگایاہے۔







