واسا بھکر میں 35 کروڑ روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بھکر (نمائندہ قوم)محکمہ واسا بھکر میں غیر قانونی بھرتیوں کے انکشاف کے بعد اب تقریباً 35 کروڑ روپے کا مبینہ مالی اسکینڈل کا مبینہ انکشاف،ذرائع کے مطابق ایم ڈی واسا بھکر نے مبینہ طور پر بغیر ٹینڈر جاری کیے سرکاری فنڈز میں کوٹیشنوں کے ذریعے خوردبرد کی،آ فس ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹیشن صرف ایمرجنسی فنڈ استعمال کرنے کے لیے لگائی جاتی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ مالیت 5 لاکھ روپے تک ہوتی ہے، مگر مبینہ طور پر ایم ڈی واسا اور دیگر افسران نے اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے تقریباً 35 کروڑ روپے کے بوگس کام کروا نے کا بھی مبینہ انکشاف،صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا۔ ایم ڈی واسا بھکر کو پیڈا ایکٹ کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور لاہور ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔اس سے قبل بھی بھکر واسا میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ سامنے آ چکا ہے۔ افسران بالا کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔موقف کیلئے فون پر رابطہ کیا گیا مگر کال اٹینڈ نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں