Post Views: 99
ملتان (قوم نیوز)ملتان میں غربت سے تنگ باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن تدفین کرنے قبرستان پہنچ گیا،اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر کفن اور تدفین کا انتظام کیارضا آباد کا رہائشی غربت سے تنگ 60سالہ خالد اپنے متوفی بیٹے دانش کی نعش کو ایک چادر میں لپیٹ کر تدفین کرنے رشید آباد قبرستان میں پہنچ گیا۔ بغیر کفن تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ مالی تنگی کے باعث کفن اور قبر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ جس پر مجبوری میں بیٹے کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کرایا۔جس پر متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔ دوسری جانب شہریوں نے لوہاری گیٹ پولیس کے بروقت اور انسان دوست اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔







