بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور تھانہ سمہ سٹہ کی حدود بستی سردارا آباد خانقاہ شریف میں حیوانیت کی انتہا تین سالہ معصوم بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کا معاملہ سامنے آ گیا ملزم بااثر متاثرہ خاندان غریب بے سہارا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق بہاولپور کے علاقے بستی سردارا آباد خانقاہ شریف میں حیوانیت و درندگی کا واقعہ ہیش آیا ہے جہاں تین سالہ معصوم بچے کے ساتھ قریبی ہمسایہ نے مبینہ طور پر بدفعلی کر ڈالی متاثرہ بچے کے والد اکمل نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ 2026-6-28 کو میرا بیٹا نازش بعمری تین سالہ گلی میں کھیل رہا تھا میرے ہمسایہ آصف بھٹی نے میرے بچے کو کہا کہ آؤ میں تمہیں چیز لے دوں چیز لینے کے بہانے میرے بچے کو اپنے مکان میں لے گیا جہاں درندہ صفت ملزم آصف بھٹی نے میرے معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی۔ بچہ جب گھر آیا تو کپڑوں پر خون اور گندگی کے نشان لگے ہوئے تھے والدہ نے پوچھا تو بچے نے سارا واقعہ والدین کو بتلایا ۔گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ۔بچے کے والد اکمل نے پکار 15 پر کال کی تھانہ سمہ سٹہ پولیس ایس ایچ او سمیت موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ خاندان کی نشاندھی پر ملزم آصف بھٹی کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ میں ملزم کے خلاف نامزد مقدمہ نمبر 433/26 بجرم !!! 376 درج کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ راؤ حسین فیروز نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم اریسٹ ہے کاروائی پولیس جاری ہے قانون کے مطابق ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اہلخانہ نے وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔







