اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ راس تنورہ میں ہونے والے المناک حادثے کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا، جس میں 14 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور سعودی عرب کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر آرامکو کی ملکیت تھا، جبکہ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔ متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔
Deeply saddened by the tragic helicopter crash in Ras Tanura that claimed the precious lives of 14 Saudi nationals.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29, 2026
On behalf of the people and Government of Pakistan, I extend our heartfelt condolences to the Custodian of the Two Holy Mosques, His Majesty King Salman bin…







