خانبیلہ:ایک اورکمسن درندگی کانشانہ بن گئی،لاپتہ بچی کی لاش برآمد

رحیم یارخان،لیاقت پور،خان بیلہ،ٹھل حمزہ (بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ قوم،کرائم رپورٹر) لاپتہ ہونے والی کمسن بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، نعش کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی، علاقے میں خوف و ہراس، تفصیل کے مطابق خان بیلہ ڈیرہ جتاں کے قریب بستی میں 6 سالہ معصوم بچی درندگی کا شکار ہو گئی نامعلوم درندوں نے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر بچی کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا DSP سمیت مقامی پولیس و سی سی ڈی آفیسران موقع پر پہنچ گئے۔ بچی کی لاش طبی معائنہ کی خاطر خان بیلہ ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق محمد جلیل بستی واحد بخش سیال موضع رم نے تھانہ شیدائی شریف پولیس کو اطلاع دی کہ گزشتہ روز اسکی بیوی کوثر بی بی اپنی معصوم بیٹی نازیہ بی بی 5/6 سالہ کے ہمراہ گھاس کاٹنے 4 بجے کھیتوں میں گئی جب کوثر بی بی گھر آئی تو نازیہ بی بی اسکے ہمراہ نہ تھی پوچھنے پر بتا کہ وہ مجھ سے پہلے گھر روانہ ہوئی تھی جس پر بچی کی تلاش شروع کی وہ نہ ملی محمد جلیل کے مطابق بچی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا ہے جس پر ایس ایچ اوتھانہ شیدانی شریف علی حسن ڈھڈی نے فوری طور پر زیر دفعہ 363 ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی مگر گزشتہ روز بچی کی لاش کھیت سے ملی جسے گلہ گھونٹ کر قتل کیاگیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ شیدانی شریف علی حسن ڈھڈی ڈی ایس پی لیاقت پور سب انسپکٹر سی سی ڈی چوہدری محمد اعظم سرکل آفیسر CCD سرکل لیاقت پور رانا عبدالہادی و انکی ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے فرانزک ٹیم طلب کرنے کے ساتھ شواہد اکٹھے کرکے بچی کی لاش خان بیلہ ہسپتال برائے طبی معائنہ بھجوا دی ہے شبہ ہے کہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے علاوہ ازیں تھانہ شیدانی شریف میں کمسن بچی کے قتل کے واقعہ پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے سخت نوٹس لے لیا ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق ڈی پی او کے احکامات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچنے کے لیے متحرک ہے۔ادھر سی سی ڈی سرکل لیاقت پور کے انچارج رانا عبدالہادی نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ یہ کیس سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں