سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ-ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ-پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم-پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم-ملتان: یومِ عاشور پرسکیورٹی کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال، نگرانی سخت-ملتان: یومِ عاشور پرسکیورٹی کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال، نگرانی سخت

تازہ ترین

پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم

لاہور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ایک مضبوط معاشی قوت بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
داتا دربار کے 983ویں سالانہ غسل کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم سفارتی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کو بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانے میں پیش رفت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سفارتی عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے بقول پس پردہ سفارت کاری کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی مثبت ساکھ کو مزید مضبوط کیا اور آج پاکستانی پاسپورٹ کی عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ایسے وقت میں سہولت کار کا کردار ادا کیا جب دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے انتہائی محدود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک اہم پیش رفت ہے، جبکہ پاکستان نے صرف امن کے فروغ اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے۔ پاکستان ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو اہمیت دیتا ہے، تاہم اگر کسی نے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم اختیار کیے تو اس کا مؤثر اور سخت جواب دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر اپنا واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار قرار دیا جاتا تھا، لیکن آج عالمی برادری پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر تسلیم کر رہی ہے، جس سے ملک کی بین الاقوامی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔
بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور کاروباری برادری کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی لحاظ سے مشکل حالات ورثے میں ملے تھے، تاہم مسلسل کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں