خانیوال (کرائم رپورٹر)خانیوال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خوبصورت پنجاب ویژن کا میگا پراجیکٹ مبینہ کرپشن کی نذر ہوگیا ۔کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف 64 کروڑ کے میگا پراجیکٹ کو بناء ٹینڈر لاہور کے رہائشی جاوید ٹھیکیدار کو دے دیا گیاتفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی بیوٹیفکیشن کی مد میں 24 کروڑ ایڈوانس وصول لیے گئے جس میں اکبر بازار،کچہری بازار،جنت روڈ اور جامعہ مسجد روڈز کی بیوٹیفکیشن پر خرچ ہونا تھا باوثوق ذراِئع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خوبصورت پنجاب ویژن مبینہ کرپشن کی نذر ہوکر رہ گیا ہے جس میں جاوید نامی ٹھیکیدار نے جوائنٹ اتھارٹی اکاؤنٹ سے 24 کروڑ وصول کرلیے جبکہ کارکردگی صفر ہے عوامی حلقوں خصوصا ًتاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا یے کہ ہم اپنے خون پسینے کی کمائی سے بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں کو کہ ان کرپٹ افسران کی جیب میں چلے جاتے ہیں ترقیاتی فنڈز عوام کی بھلائی کے ہوتے ہیں جبکہ بیوٹیفیکیشن کی مد میں ہونے والی میگا کرپشن نے عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی یے کہ ٹھیکیدار جاوید جو کہ ضلعی اعلیٰ افسر کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے نےتحصیل خانیوال سےماڈل ریڑھی بازار کی مد میں 90 لاکھ روپے اور جہانیاں تحصیل سے بھی 90 لاکھ وصول کیےعوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ ایڈوانس لی گئی رقم کا ریکارڈ اور بیوٹیفکیشن پر کیے جانے والے کاموں کا آڈٹ کرایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف انکوائری کمیشن بنایا جائے۔







