امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
درخواست بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مبشرہ خاور مانیکا کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی والدہ کو غیر قانونی طور پر تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے باعث بشریٰ بی بی کو آئین کے تحت حاصل بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، جو قانونی اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے فیصلے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور متعلقہ حکام کو قیدِ تنہائی کا سلسلہ ختم کرنے کے احکامات جاری کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں