امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مزید مہنگی ہوگئی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 155 ڈالر 57 سینٹ ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 14 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 909 روپے ہوگئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کے نرخوں میں مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں